کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

معیشت بہتر ہونے میں کتنے سال لگ جائیں گے ، اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہونے میں دو سے تین سال لگ جائیں گے۔ ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے بلکہ سچ بولیں گے ہم نے مشکل حالات کے باوجود برآمدات کی صنعت کیلئے بجلی اور گیس سستی کی ، ٹی وی ٹاک شوز وہ بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جو کوئی خرید نہیں رہا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے غریب آدمی پر بوجھ نہین ڈالا، جب ہم اقتدار میں آئے تو معیشت کا برا حال تھا۔ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے اور دو لاکھ روپے سے زائد آمدن والوں پر ٹیکس لگایا ، دسمبر 2017سے روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے ۔سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ 70فیصد غریب صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہین بڑھائی ، معیشت کی بہتری میں دو سے تین سال لگ جائیں گے ۔ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے بلکہ سچ بولیں گے ۔ہم آئی ایم ایف کی طرف اس وقت جاتے ہیں جب زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈالرز کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بینکس بھی قرضے نہیں دیتے ، اس صورتحال سے بچنے کیلئے برآمدات بڑھانی پڑتی ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھایا جاتا ہے اور بیرون ملک سے آنے والی رقوم میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ہم نے مشکل حالت کے باوجود ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس اور بجلی سستی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ٹا ک شوز وہ بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جو عوام خرید نہیں رہے اس کی وجہ حکومت کا نجی ٹی وی چینلز کو اشتہار نہ دینا ہے۔ ماضی کی حکومت نے ٹی وی چینلز کو اربوں روپے کے اشتہارات دئیے میڈیا کو یہ سوچنا پڑے گا کہ نیوز پروگراموں کی ریٹنگ کیوں کم ہوگئی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تگڑا شخص ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے ضمنی بجٹ پیش کیا جس میں صاحب ثروت لوگوںپر ٹیکس لگایا گیا ۔ چالیس فیصد غریب ترین پاکستانیوں کے پاس بجلی کی سہولت موجود ہی نہیں ہے

مزید خبر یں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ کے سیکٹرز پرشہری آبادی میں بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا اور تین فوجیوں کے ہلاک اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن و مصالحتی عمل سمیت مذاکرات کے امورپر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ جمہوریت کے تحفظ کےلئے ذرائع ابلاغ کی جدو جہد قابل تعریف ہے ،میڈیا صحت سے متعلق اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرے،قومی معیشت میں بہتری سے میڈیا کے شعبہ میں ... تفصیل