برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

شہبازشریف کو کیمپ جیل سےکونسےجیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس سے قبل شہباز شریف کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت پہنچایا گیا تھا، دورانِ سماعت عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور شہباز شریف کے اکاؤنٹس کا کیس ایک جیسے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہبازشریف کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے، صدر مسلم لیگ نون کو 13 دسمبر کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے جانے پر شہبازشریف کو فیروز پور روڈ پر واقع کیمپ جیل پہنچا دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل میں شہبازشریف کی سیکیورٹی پر 5اہلکاروں کو مامور کر دیا گیا، شہبازشریف کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے نعرے لگائے، اس دوران لیگی کارکنوں کی پولیس سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔نون لیگی کارکنوں کا پولیس سے تصادم اس وقت ہوا جب انہوں نے سڑکوں پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔پولیس نے مسلم لیگ نون کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی،پولیس نے متعدد لیگی کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا۔احتساب عدالت کے ارد گرد کشیدگی پھیل گئی جبکہ اس صورت حال کے پیش نظر علاقے کی دکانیں پہلے ہی بند کرا دی گئی تھیںاور پولیس کو بڑی تعداد میں علاقے میں تعینات کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 6دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل