کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

عدالت نے وزیراعظم کیخلاف دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) این اے 95 میں وزیراعظم کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا گیا، الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی، عدالت نے وزیراعظم کی اہلیت پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کر دئیے۔ووٹر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کے حلقہ این اے 95 سے کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں، انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 ء پر عملدرآمد نہیں کیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے انتخابی عذداری کے قابل سماعت نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں ہے، انتخابی عذرداری دائر کرتے ہوئے درخواست گزار نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، انتخابی عذرداری مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی، قابل سماعت نہیں ہے، انتخابی عذرداری کی تصدیق لاہور کی بجائے اسلام آباد کے اوتھ کمشنر سے کروائی گئی، درخواست گزار کراچی کا رہائشی ہے، لاہور ہائی کورٹ میں کس طرح درخواست دائر کر سکتا ہے۔

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل