سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ملالہ یوسف زئی بارے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات پر آج ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے گلیٹسمین ایوارڈ 2018 سے نوازا جائے گا۔ہارورڈ کے کینیڈی اسکول کے مطابق یہ اعزاز ملالہ یوسف زئی کو بچیوں کی تعلیم کے لیے مسلسل جدوجہد اور متحرک رہنے پر دیا جارہا ہے۔ہارورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملالہ کی کہانی نے نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے متاثر کیا ہے۔اد رہے کہ ملالہ کو 2012 میں سوات میں دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہوگئیں اور اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ملالہ کو 2014 میں محض 17 برس کی عمر میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔ملالہ یوسفزئی خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھتی ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل