برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

نواز شریف نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا ایسی بات کہہ دی جان کر آپ حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بجلی کے چار منصوبوں میں 160 ارب روپے بچائے لیکن کسی نے شاباش نہیں دی۔ عمران خان کی بات کیا کروں جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ سب دنیا دیکھ رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے قبل ازوقت انتخابات کی بات کی اس کو سن کرعوام کو خوشی ہوئی ہو گی کیونکہ عوام سوچ رہے ہوں گے کہ اچھا ہے ان سے جتنی جلدی جان چھوٹ جائے ٹھیک ہے۔ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں اور مسلم لیگ (ن) قبل از وقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔نواز شریف نے فافن کی رپورٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 53 حلقوں میں مستردووٹوں کی تعداد لیڈ سے زیادہ ہے۔ 95 فیصد فارم 45 پر پولنگ ایجنٹوں کے دستخط نہیں تھے اور پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔نواز شریف نے آصف علی زرداری کے کرپشن کیسز پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو اپنے اوپر عدم اعتماد کرنے والی بات ہے۔خیال رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اینکرپرسنز سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ جنوبی پنجاب کے معاملے میں ہماری دلچسپی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوں

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل