سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف ایسے ثبوت نیب کو دیدیئےکہ اب سابق وزیر کا بچنا مشکل

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کردیئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نیب اسلام آباد کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے نیب کی درخواست پر خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت فراہم کردیئے۔عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا گیا ہے جس میں سابق وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بطور وفاقی وزیر غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور تنخواہ کا خفیہ معاہدہ بھی نیب کے حوالے کیا ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی، خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی بجلی قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل