سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

بشریٰ پنکی اپنے خاوند ’چاند‘ سمیت پکڑی گئی، سنسنی خیز انکشافات نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کراچی کی نرس بشریٰ پنکی اور چاند کے کارنامےنجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا اور گھروں میں نرس بن کر کام کرنے والا جوڑا گرفتار کر لیا گیا۔کراچی کی بشریٰ پنکی اور ان کے خاوند چاند کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق بشریٰ پنکی گھروں میں بطور نرس کام کرتے ہوئے ریکی کرتی تھی۔ میاں بیوی کے خلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔ فوٹیج میں بشریٰ پنکی کو پکڑے جانے پر شوہر کو چوکیدار سے چھڑواتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔میاں بیوی مقابلے میں زخمی ہوئے جس کے بعد گرفتار کیا گیا۔بشریٰ پنکی کے خاوند اور ملزم راحیل چاند نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو بہلا پھسلا کر وارادتیں کرنے پر مجبور کیا۔ پبلک نیوز سے کی جانے والی بات چیت کے دوران بتایا کہ یہ ہماری پہلی ہی واردات تھی جس میں پکڑے گئے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل