کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ۔۔۔ انتہائی معاشی بحران کی صورتحال میں اسد عمر کا بچنا ناممکن، دعویٰ نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ انتہائی بحرانی صورتحال میں اسد عمر کا بچنا ناممکن ہے، پارٹی میں اسد عمر کی کلاس کے بعد تبدیلی کی بات ٹھیک ہے، آئندہ وزیرخزانہ کیلئے شمشاد اخترکے ساتھ عمر ایوب کا نام بھی لیا جارہا ہے، پاکستان کستان کی ایکسپورٹ بری طرح گرا کر بھی اب 2013ء کے لیول پر پہنچی ہے جوکہ 25ارب تھی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین اور اسد عمر کی کوئی جھڑپ نہیں ہوئی بلکہ تحریک انصاف کے اندر بحث ہوئی ہے کہ بھئی آپ نے کیا کیا ہے؟ یہ کیسے ہوا ہے؟ کیوں ہوا ہے؟ اسد عمر سے متعلق ان تمام باتوں کے ساتھ تبدیل کرنے کی بات بھی ہورہی ہے۔عارف نظامی نے کہا کہ شمشاد اختر کے بارے میں آپ کو بتادوں یہ آصف زرداری کی دور کی عزیز بھی ہیں۔ان کا نگراں حکومت کیلئے بھی نام تجویز کیا گیا تھا۔ شمشاد اختر کے نام کو خارج امکان نہیں دیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ایک اور بھی نام عمر ایوب کا چل رہا ہے۔اب یہاں پر معاملات اس قسم کے ہیں کہ اسد عمر کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کیونکہ اسد عمر کی یہ غلطی اگر یہ ڈالر کی قیمت ان کی مشاورت کے بغیر بڑھائی گئی ہے تویہ پاکستان کو بڑی مہنگی پڑی ہے۔عارف نظامی نے کہا کہ ایک اور تھیوری بھی چل رہی ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے توسیدھی طرح کہیں کہ ہم روپے کرگرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپیہ گرانے کابھی کوئی سلیقہ ہوتا ہے لیکن جس طرح اسد عمر نے روپے کو گرایا ہے یہ اناڑی پن ہے۔یعنی یہ اہل ہی نہیں ہیں۔ یعنی اتنے زیادہ پیسے گرا کرآپ ڈالر کوبڑھا رہے ہیں پھر تھوڑا سا روپے کی قدر بڑھا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بری طرح روپے کوگرا کر بھی اب 2013ء کے لیول پر پہنچی ہے جوکہ 25 ارب تھی۔ان تمام صورتحال میں مجھے اسد عمر کا چلنا ناممکن نظر آتا ہے

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل