وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

شہباز شریف اپنے مشکوک اکاؤنٹس بارے جواب نہ دے سکےاور۔۔۔ نیب نے تحقیقاتی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی، بڑی خبر آگئی

shahbaz sharif

اسلام آباد(نیو زڈیسک) شہباز شریف تفتیش کے دوران اپنے مشکوک اکاؤنٹس کے حوالے سے جواب نہ دے سکے، نیب نے تحقیقاتی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فائننشل یونٹ نے مشکوک اکاؤنٹس بارے میں آگاہ کیا تھا، اس کے علاوہ شہباز شریف اپنے بیٹوں سلمان اور حمزہ کو دئیے گئے کروڑوں مالیت کے تحفوں کے بارے میں بھی جواب نہ دے سکے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کے فنڈز کہاں سے آئے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں، میرے وکیل اور اکاؤنٹنٹ سے پوچھا جائے۔دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وکیل نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کی عدم دستیابی کا بتا کر جواب نہ دیا۔ آشیانہ ہاؤسنگ کے ایک اور ملزم اور شہباز شریف کے ٹیلی فون اور دفتر کا پتہ ایک ہی ریکارڈ میں ملا، شہباز شریف نے دوران تفتیش مسرور احمد اور مقصود کو پہنچانے سے انکار کر دیا۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ 93 اعشاریہ 7 ملین روپے بطور تحفہ دی گئی، اس کی وضاحت کریں کیونکہ مذکورہ رقم 2011ء کی ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کی گئی، اس کے علاوہ 2012ء میں 17 اعشاریہ 5 ملین روپے کے گفٹ کے بارے میں ذرائع آمدن کا ذکر نہیں ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے نئے لوکل نظام کو آئندہ ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ العمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں خیبر پختونخواہ میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا،اس نظام کو مزید ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے نادر اپاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹس کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائیل دفاترقائم کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان کی عوام کے مسائل بلاتفریق حل کیے جائیں گئے،وفاقی حکومت وزیرستان کے عوام ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے عمران خان کے بیان رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ... تفصیل