لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

المناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ہلاکتیں ،ہر طرف چیخ وپکار ، امدادی ٹیمیں روانہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں‌ میں دھند کی سفید چادر تن گئی جس کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق 16 زخمی ہو گئے، موٹر وے پولیس کے مطابق حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی ہے، غیر ضروری سفر نہ کرنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔پنجاب کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے، لاہور، قصور، سرگودھا، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولپور ڈویژن اور گردونواح میں شدید کہر کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، کئی مقامات پر حادثات پیش آئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب موٹر وے ایم 4 پر 2 حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے قصور دیپال پور روڈ پر بس اور سکول وین میں ٹکر کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔موٹروے کالاشاہ کاکوانٹرچینج کے قریب حد نگاہ کم ہونے کے سبب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، موٹروے پولیس نے فوری ریسکیو کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹھوکر سے کوٹ مومن تک حدنگاہ 20 سے 500 میٹر جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ 20 سے 200 میٹر رہ گئی ہے، شہری صرف انتہائی ضرورت کے تحت سفر کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا ضرور استعمال کریں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل