پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

موسم کیسا رہے گا؟ پاکستانیوں تیاری کرلو،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہریوں نے سردی کی توڑ کے لیے گرم کپڑے نکال لیے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسکردو میں پارہ منفی دس ڈگری تک گرگیا، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں خشک سردی کی حالیہ لہر مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔گلگت اور اسکردو میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، قلات اور دیر میں سردی میں مزید اضافے کی توقع ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند متوقع ہے۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا تھا۔شہر قائد میں بھی سردی نے اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ہے، رات گئے ہلکی ٹھنڈ اور دھند نے شہریوں کو گھروں میں قید کردیا۔

مزید خبر یں

لورالائی (نیوزڈیسک)ضلع لورالائی میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران خاتون سمیت 4خود کش حملہ آور ہلاک اور اہلکار زخمی ہو گئے،سکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے کے بعد مکان میں موجود دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔اے ایس پی لورالائی عطاالرحمان کے مطابق لورالائی میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چھ ہفتوں کےلئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کا ضمانت کے دوران بیرون ملک جانے کی اجازت ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان اور پاک یورپین یونین فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز لوسر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین ... تفصیل