مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

صدر الدین ہاشوانی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ڈیم فنڈ میں کتنےکر وڑکی رقم عطیہ کردی ؟جان کر آپ حیریت کے مارے اپنی انگلیاں منہ میں دبالیں گے

اسلام آباد (نیو زڈیسک) ہاشو گروپ کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین صدر الدین ہاشوانی نے ڈیم فنڈ میں 60 کروڑ روپے کی کثیر رقم عطیہ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صدرالدین ہاشوانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ کے لیے 600 ملین روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے عوامی مفاد کے لیے کثیر رقم عطیہ کرنے پر صدرالدین ہاشوانی کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کے بحران کے خدشے کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو ملک میں شروع ہونے والے آبی پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ ملک میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے جانے والے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (”DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”) رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ جہاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔گذشتہ ماہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیم فنڈز میں اب تک پاکستانیوں نے 7.09 ارب روپے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں نے 880.23 ملین روپے کے عطیات دیے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی اس حوالے سے سرفہرست رہے جنہوں نے 334.735 ملین روپے کے عطیات جمع کروائے ، برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں مقیم پاکستانیوں نے 180.317 ملین روپے کے عطیات دیے ہیں، 120 ملین روپے سیلولر کمپنیوں کی ایس ایم ایس سروس سے حاصل ہوئے ۔حکومت پنجاب کے ملازمین 1.09 ارب روپے کے ساتھ سرفہرست ، پاک فوج 582.071 ملین روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، ہیڈ کوارٹر سی ڈبلیو او ایس پی ڈی 201.093 ملین روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، بحریہ ٹاؤن 110.12 ملین روپے کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ پاک فضائیہ 100.28 ملین روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ جب ایگزیکٹو پرفارم نہ کر ے تو عدلیہ ایڈ منسٹریٹو ایکشن لے سکتی ہے ، ہم نے اور ہمارے بڑوں نے کوتاہی برتی لیکن آج کی اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اندرون وبیرون ملک مقیم پوری پاکستانی ،کشمیری عوام 5 فروری کو اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوںو بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے،بہادر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو طبی معائنے کےلئے کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ،نواز شریف کی ای سی جی، ایکو کارڈیو گرافی اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے ... تفصیل