اصغر خان عملدآمد کیس بند کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد              کراچی : غلط انجکشن سے متاثرہ بچی نشوا انتقال کر گئی              العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف نے حاضر ی سے استثنیٰ مانگ لیا،کل دو رکنی بینچ سماعت کر یگا              فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کا 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ              اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا کر دی       
تازہ تر ین

انتظار کی گھڑیاں ختم !! احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کراچی کی احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7 سال کی سزا سنا دی، ملزمان نے زمین مہنگے داموں خرید کر خزانے کو 490 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔احتساب عدالت نے این آئی سی ایل سکینڈل کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق چئیرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو سزا سنا دی۔ احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی سکینڈل کے 6 ملزمان کو 7،7سال کی سزا سنائی۔تمام ملزموں کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا، دیگر ملزمان میں امین قاسم دادا، حر رہائی گردیزی، عامر حسین، زاہد حسین اور محمد ظہور شامل ہیں۔ ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) غلط انجکشن سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی ، نشوہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھی، اسکودارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگا۔ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن لگنے سے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس سازشیوں کو بے نقاب کرتا ہے،کیس کے کرداروں کو انصاف کے کٹہر ے میں لایا جائے۔ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس میں جمع کرائی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اصغر خان عملدآمد کیس میں سپریم کورٹ نے کیس بند کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ایف آئی اے کو تفصیلی جواب دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین ... تفصیل