کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

خواتین کو ہراساں کرنا عالمی مسئلہ ، روک تھام کا صرف یہی ایک طریقہ ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے کو روکنے کرنے کے لیے قوانین پر عملدرآمد کے علاوہ معاشرے کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں ہراساں ہونے والی معذور خواتین سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ’ہماری وزارت قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر کام کر رہی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو الگ ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ معذور خواتین کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے اور ریاست پاکستان کوئی امتیازی سلوک نہیں رکھتی بلکہ اہل خانہ اور معاشرے کی سطح پر انہیں اصل تفریق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ’ہماری قوانین خواتین کو برابری کے حقوق فراہم کرتے ہیں اور ہمیں اصل مسائل جس میں خواتین خاص طور پر ایسے لوگ جو معذور ہیں اور وہ معاشرے اور اہل خانہ سے اس رویے کا سامنا کر رہے ہیں کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ان کی وزارت معذور لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق بل پر پارلیمانی عمل کے ذریعے جلد پاس ہونے کے بعد عمل درآمد ہوگا، اس بل میں عام طور پر معذور افراد کے حقوق جبکہ خاص طور پر خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں کے حقوق پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔قبل ازیں انہوں نے اقوام متحدہ کی خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پھمزلے ملاببو گیکا کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے خواتین وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں نے مختلف انسانی حقوق کے مسائل اور باہمی تعاون سے متعلق معاملات خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے، صنفی بنیادوں پر تشدد، بچوں سے زیادتی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجود قوانین کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے بنیادی انسانی حقوق خاص پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی تردید کی ہے ۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت ... تفصیل

 اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے بیوی کی قابل اعتراض تصویر انٹرنیٹ پر ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مسماة ذیشان ضیا راجہ کی شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ سینیٹر گراہم امریکی سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور آرمڈسروسز، مالیات و بجٹ سے متعلق کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ... تفصیل