وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پارٹی سے ناراضگی کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پارٹی سے ناراضگی کی وجہ سامنے آ گئی معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں حکومت کابینہ میں ردِ عمل کا سوچ رہی ہے۔کچھ وزراء کے محکمے بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔جب کہ پنجاب کے ایک دو وزراء کو پروموٹ کیا جا سکتا ہے کیونکہ کچھ لوگ تو صرف باتیں ہی کر سکتے ہیں جب کہ جو لوگ کام کر رہے ہیں ان کو پروموٹ کیا جا سکتا ہے۔جب کہ وفاقی کابینہ میں تین وزراء کے محکمے تبدیل ہو سکتے ہیں جب کہ وفاقی سطح پر دو وزراء کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جن میں ولید اقبال اور صداقت علی عباسی شامل ہیں۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تو شکایتیں بھی ختم نہیں ہوتی وہ ہر وقت اس بات پر ناراض رہتے ہیں کہ میرا وہ وہ کام نہیں کیا گیا۔گورنر پنجاب یہ بھی نہیں سوچتے کہ ان کے پاس کون بیٹھا ہوا ہے۔حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے اختیارات استعمال کر کے کچھ افسران کا تبادلہ کیا تو اس پر چوہدری سرور ناراض ہو گئے کہ مجھے سے پوچھ کر نہیں کیا گیا۔جب اس نوٹیفیکشن کی کاپی گورنر ہاؤس بھجوائی گئی تو وہ ناراض ہو گئے کہ مجھے تو بتایا ہی نہیں گیا کہ اس طرح سے افسران کا تبادلہ ہو رہا ہے حالانکہ یہ گورنر پنجاب کے اختیارات میں ہی نہیں آتا۔اصل میں گورنر پنجاب چاہتے ہیں کہ انہیں صاف پانی کا پراجیکٹ دیا جائے۔حالانکہ بطور گورنر وہ اس پراجیکٹ کو نہیں لے سکتے ان کی آئینی مجبوریاں ہیں۔خیال رہے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں وزیراعظم عمران خان کے حکم پر گرا نے کا حکم دیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان توگورنر ہاؤس خالی کروانا چاہتے تھے کیونکہ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔پر عثمان بزدار نےعمران خان کو گورنر ہاؤس خالی نہ کروانے پر راضی کر لیا تھا۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے کہنے پر صرف گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم دیا۔اور اس کے بعد چوہدری سرور عثمان بزدار کا تھینک یو کہنے بھی گئے تھے کہ آپ کی وجہ سے میں در بدر ہونے سے بچ گیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں ... تفصیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملائیشیا ءکے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ءکے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ،ژوب سیکشن کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے ... تفصیل