دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی بلکہ شیخ رشید کے دھماکے دار بیان نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کواختیار ہے کہ وہ3 سال یا پھر6 ماہ بعد الیکشن کروا دیں،پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اپنے قد سے بھی بڑے کام کررہے تھے۔ ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔ جس کا نتیجہ ان کے سامنے ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف این آر او کیلئے 90 کے زاویے سے مرے جا رہے ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ جب آتی ہےتو کہا جاتا ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔شہبازشریف کیلئے اےسی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈ ہو، ناشتہ بھی بہترین دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ریلوے ٹریک پردو مال گاڑیاں شروع کررہے ہیں۔ان دونوں مال گاڑیوں میں کنٹینرز لانے کی سہولت موجود ہوگی۔ 31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹرینوں میں ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ کوشش کریں گے ایل ٹو اور تھری بھی میدان میں لے آئیں۔ایم ایل ٹو اور تھری میں ہماری انجینئرنگ کور نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایل ون کا 31دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کواختیار ہےکہ وہ3 سال یا پھر6 ماہ بعد الیکشن کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اورراولپنڈی کےدرمیان ایک اور ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ ساتوں ڈویژن کیلئے آئی ٹی کا ایک چھوٹاگروپ تشکیل دیں گے

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل