پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

نہ زمین کانپی نہ آسمان پھٹا ضعیف عمر شخص نے ننھی بچی کو مسجد کے باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاہور میں ایک درندہ صفت شخص نے کم سن بچی کو مسجد کے باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی قرآن پڑھنے کے لیے جا رہی تھی لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ ایک جنسی درندہ اُس کی گھات لگائے بیٹھا ہے۔ ننھی لڑکی جسے محلے کا بزرگ مانتی تھی اُس کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ بزرگ ہی اُس کی عزت تار تار کر دے گا۔7 سالہ عائشہ کے ساتھ 56 سالہ درندے نے مسجد میں جنسی زیادتی کی۔ جیسے ہی عائشہ قرآن پاک پڑھنے کے لیے اپنے گھر سے نکلی ، درندہ صفت شخص نے اسے گلی کے کونے سے دبوچا اور اُس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر مسجد میں لے گیا۔ صبح پونے 7 بجے کا وقت ہونےکی وجہ سے گلی یا آس پاس کے گھروں کی چھتوں پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ملزم کو اچھی طرح اس بات کا علم تھا کہ وہ وقت ہی ایسا ہے کہ کوئی بھی صبح کے وقت چھتوں پر یا گلی میں موجود نہیں ہو گا اسی لیے اس نے اپنی درندگی دکھانے کے لیے اسی وقت کا انتخاب کیا۔جنسی بھیڑیے نے ننھی عائشہ کو دبوچا اور مسجد لے گیا جہاں اُس نے مسجد کے باتھ روم میں اس معصوم کلی کی عصمت دری کی۔ پولیس نے 56 سالہ درندے کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔ جیل میں قید لیاقت عرف لیاقو نے کہا کہ عائشہ اپنے گھر سے گلی میں آرہی تھی جسے میں فوراً پکڑ پر مسجد میں لے گیا۔ ملزم لیاقت کا کہنا تھا کہ میرے سے غلطی ہو گئی ہے۔ لیکن اس کے چہرے پر کہیں بھی ندامت کے کوئی آثار نہیں تھے۔عائشہ کے ساتھ اس قسم کی درندگی کا واقعہ پیش آنے کے بعد عائشہ کے والدین تو غمزدہ ہیں ہی لیکن محلے کی دوسری بچیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اہل محلہ کا کہناہے کہ اس واقعہ کے بعد ہم خوف میں مبتلا ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی بچیوں کو کبھی بھی اکیلا گھر سے باہر نہیں نکالیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل