کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

کائرہ نے حکومت سے ایسا حیران کن مطالبہ کردیا کہ جان کر عمران خان بھی پریشان ہوجائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی نے دعوے بہت کئے لیکن ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی، ڈالر اوپر جا رہا ہے اور حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔انہوں نے علیمہ خان کی منی ٹریل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے دعوے تو بہت کئے تھےلیکن ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر لگائے گئے سبھی الزام جھوٹ ثابت ہوئے۔ قمر زمان کائرہ نے علیمہ خان کے منی ٹریل کی تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کا کیس نیب کو دیا جائے،حکومت علیمہ خان کا کیس نیب کو دینے سے کیوں ڈر رہی ہے۔انہوں نے کہا علیمہ خان کیس کی سابق آئی جی پنجاب کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائیں۔

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل