وفاقی حکومت کا طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلئے نیا بورڈ بنا نے کا فیصلہ              بلوچستان ،سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ،6اہلکار شہید       
تازہ تر ین

حج معاہدہ طے پا گیا، پاکستان کے کوٹہ میں کتنے ہزار حجاج کا اضافہ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب میں معاہدہ طے، پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کہتے ہیں کہ پاکستان کی تجاویز ماننے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2019ء معاہدے پر وفاقی وزیر نور الحق قادری اور ان کے سعودی ہم منصب نے دستخط کئے، معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے ابتدائی طور پر سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے، عازمین حج کی تصدیق اور امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہوگا۔سعودی حکام کے مطابق 2 ہزار ریال فیس کے خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہوگا، نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا، زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پارک لین کمپنی اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ، دونوں سے علیحدہ علیحدہ ٹیموں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 ملتان میں ضمنی الیکشن میں سرکار کی مداخلت کیس میں رکن اسمبلی زین قریشی نے غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس خارج کر دیا ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ نوے فیصد بیماریاں دانتوں کی صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ صدر عارف علوی نے دانتوں کی صحت کے دن کے موقع پر پیغا م دیتے ہوئے کہاکہ نوے فیصد بیماریاں دانتوں ... تفصیل