برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

احسن اقبال پر قسمت کی دیوی مہربان اہم عہدہ دینے کا فیصلہ،سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) احسن اقبال کر اہم عہدہ دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی آرگنائزیشن کمیٹی کے کنوینر چوہدری احسن اقبال کو پارٹی میں مرکزی سیکرٹری جنرل بنانے پر اتفاق رائے ہو گیا،اس سلسلے میں پارٹی میں مشاورت بھی ہو چکی ہے۔احسن اقبال کی تقرری کا اعلان جلد متوقع ہے۔پارٹی صدر شہباز شریف ،نواز شریف کی ہدایات پر جلد ان کی تقرری کا اعلان کریں گے۔احسن اقبال نے پارٹی کی تنظم نو کی رپورٹ بھی نواز شریف کو پیش کر دی ہے۔جس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اعتماد کا اظہار کیا ہے،صوبوں میں تنظیم نو کے بعد ڈویژن اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا کام جاری ہے جس کے بعد رکنیت سازی مہم شروع کی جائے گی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اندر کھاتے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے فارورڈ بلاک پر کام شروع کر دیا ہے۔ اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی ارکین قومی اسمبلی آپس میں رابطے کر رہے ہیں۔جب کہ زرائع کے مطابق اس فارورڈ بلاک کا اعلان اس وقت ہو گا جب اس کےاراکین کی تعداد لیگی اراکین کے نصف سے زائد ہو گی۔اور اس طرح مسلم لیگ ن کا یہی فارورڈ بلاک ہی اصل مسلم لیگ کی تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی میں پہلے مرحلے پر اپنا قائد حزب اختلاف چنے گا اور پھر مرحلہ وار پنجاب اسمبلی میں بھی حقیقی فارورڈ بلاک سامنے لائے جانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس طرح پاکستان مسلم سے نواز شریف اور ان کے خاندان کے عنصر کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل