نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس لیکن۔۔۔ وزراء کا قلمدان تبدیل ہونےبارے اہم خبر آگئی

wafaqi

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں جاری ہے جس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہیں ۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائے گا اور وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ میسر ہوں گے، بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات ہوں گے، وفاقی وزرا کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری سے متعلق کیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جب کہ وزارتوں اور ڈویژنز نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے جب کہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل