برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

جیل کی سختیاں اور۔۔۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی پہنچتے ہی سب کچھ بتادیا ، ن لیگیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہبازشریف نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں تاخیر کی جاتی ہے، جیل میں سب چیزیں ساتھ چلتی ہیں، جیل کی سختیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال ”کیا آپ کو طبی سہولیات میسر ہیں“ پرکہا کہ جیل ہے سب چیزیں ساتھ چلتی ہیں۔طبی سہولیات کی فراہمی میرا حق ہے لیکن اس میں تاخیر کی جاتی ہے۔ایک اور سوال کہ ”میاں صاحب کیا جیل میں سختی ہوتی ہے؟“ کے جواب میں کہا کہ جیل ہے سختی توہوگی، لیکن جیل کی سختیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کررکھے تھے۔نیب افسران سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کوبراستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد لے کرگئے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چیئرمین ن لیگ راجا ظفرالحق نے ملاقات کی، جس میں پارلیمانی امور اور نیب کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں اسلام آباد میں قائم منسٹر انکلیو میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا ہےچیف کمشنر اسلام آباد نے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے مکمل سیشن تک سب جیل میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔ یاد رہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی اسکینڈل کے حوالے سے بیان کے لیے طلب کیا تھا جہاں انہیں نیب نے باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل