وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

موٹر وے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل موٹر وے کو بائیکرز پر پابندی کا اختیار نہیں، گزشتہ 3 سال بائیکس کو چلانے کی اجازت دی تو وہاں حادثہ بھی نہیں ہوا، موٹروے پرروزانہ کتنی کاروں کے ٹائربرسٹ اورحادثے ہوتے ہیں، کیا ان پربھی پابندی لگا دیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے موٹروے پر ہیوی بائیکس چلانےکی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ موٹر وے کے انسپکٹر جنرل کو بائیکرز پر پابندی کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے کے حکم پر گزشتہ 3 سال سے ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت ہے تو کیا موٹروے پرکبھی کوئی حادثہ ہوا؟ عدالت کو نمائندہ موٹروے پولیس نے بتایا کہ بائیکرز کے چالان ہوئے ہیں۔ہم نے ان چالان کا ریکارڈ ساتھ لگایا ہوا ہے۔جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ موٹروے پر کتنی کاروں کے ٹائربرسٹ ہوتے ہیں؟ گاڑیوں کے حادثے بھی ہوتے ہیں لیکن کیا ان پر بھی پابندی لگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کو چاہیے تو یہ کہ ٹریفک سے متعلق قانون بنائیں اور ٹائرز کی کوالٹی چیک کریں اور حفاظتی معیار کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بائیکرز کہہ رہے ہیں قانون کی پابندی کریں گے تو پھرحرج کیا ہے؟ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے قانون میں کچھ نہیں ہے۔ پرمٹ دیں اور جو مرتے ہیں ان کی قسمت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے پرمٹ کے بغیر کوئی بھی موٹروے پر نہیں جاسکتا۔ واضح رہے موٹروے پر 500 سی سی بائیکس لے جانے کا فیصلہ جسٹس محسن اخترکیانی نے دیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں ... تفصیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملائیشیا ءکے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ءکے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ،ژوب سیکشن کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے ... تفصیل