پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروںمیں تبدیلی ، طلبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کردیا گیا ہے، ہیلتھ پروگرام کے تحت سکولوں میں طلباء کو ای این ٹی ٹیسٹ، دانتوں اور جلد کے معائنے کی سہولت بھی میسر ہوگی،9 اضلاع کے 20 اسکولوں میں10 ہزارطلباء کی میڈیکل اسکریننگ بھی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ہیلتھ پروگرام کا افتتاح وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اوروزیراسکولزایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کیا۔ وزیر تعلیم مراد راس نے بتایا کہ پنجاب کے47 ہزاراسکولوں کے90 لاکھ بچوں کو طبی معائنے اورابتدائی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ محکمہ صحت اورمحکمہ تعلیم مل کر طلباء کیلئے بہترصحت کے اقدامات کریں گے۔پائلٹ پروگرام کا دائرہ کارپورے صوبے کے سرکاری اسکولوں تک پھیلا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروگرام کے تحت پنجاب کے 9 اضلاع کے20 اسکولوں میں10 ہزارطلباء و طالبات کی میڈیکل اسکریننگ بھی ہوگی۔ جبکہ طلباء کوای این ٹی ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی جائےگی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسکولوں کے طلباء کوغذائیت کی اہمیت سےآگاہ کیا جائے گا۔طلباء کے دانتوں اور جلد کے بھی معائنہ ہوگا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ ہم سرکاری سکولوں کے معیار کو بڑھانے اور ان سکولوں میں طلباء کے اندراج میں اضافے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی مہارت کو بڑھانے کے لیے تکنیکی ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں یکساں نصاب متعارف کرانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے قومی نصاب کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔انہوں نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قابل اور باصلاحیت طلباء کو اپنی تعلیم جاری رکھنے اور بیرونی ممالک میں پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کے لیے وظائف بھی دئیے جائیں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی کیونکہ وہ کئی سالوں سے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے وزیرا علیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کر کے صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نزدیک شخصیات نہیں ملک اہم ہے،وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بولڈ فیصلہ کیا اوراس فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جلد مطلوبہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف سے پہلا رابطہ ہوا ہے ،مالیاتی پیکج اور اقتصادی معاملات پر بات چیت ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،رابطے ... تفصیل