برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کیاشیخ رشید اور فیصل واوڈا 100 روزہ امتحان میں پاس ہوگئے؟منعقدہ کابینہ اجلاس سے دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا جس میں وزراء کی 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا 100 روزہ امتحان میں پاس ہوگئے ہیں اور وزیراعظم ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔وفاقی کابینہ کا 9 گھنٹے طویل اجلاس، عمران خان نے 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاذرائع کے مطابق شیخ رشید نے وزارت ریلوے کی کارکردگی پر کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی جس پر اجلاس میں ڈیسک بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ ‘شیخ رشید صاحب، آپ کو ریلوے کے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کررہے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ ‘ابھی تو حالات ٹھیک ہیں، ایسا محسوس کیا تو آپ کے علم میں لاؤں گا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے وزیراعظم سے کہا کہ ‘ریلوے کو آپ کے وژن کے مطابق آئندہ بھی نمبر ون ہی رکھیں گے، 20 نئی ٹرینیں چلائیں، ایک سال کا ٹارگٹ تین ماہ میں مکمل کرلیا، چار فریٹ،3 ٹورسٹ ٹرینیں بھی چلارہے ہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ ‘میرے دور میں ریلوے نے دو ارب روپے اضافی کمائے، ابھی تک نمبرون ہوں، کارکردگی کی اس دوڑ میں آگے ہی رہوں گا۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی اپنی وزارت کی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ دی جس پر شرکاء نے کہا کہ وزارت آبی وسائل نے اچھا کام کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت میں 138 افراد کی بھرتی کی گنجائش تھی لیکن وزیر آبی وسائل نے محدود وسائل کے باعث صرف 12 افراد کی مدد سے کام چلایا۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کے جائزے کے لیے اجلاس طلب کیا جائے گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل