وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کیا ہونیوالا ہے ۔۔۔۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین بارے دھماکے دار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی اہم تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کا تمام ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں گریڈ 1 سے گریڈ 22 کے تمام سرکاری ملازمین سے ان کی تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں گی۔سرکاری ملازمین سے تفصیلات مانگنے کے لیے دو صفحات پر مشتمل ایک فارم جاری کیا گیا ہے۔ اس فارم کے ذریعے ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ فارم میں سرکاری ملازمین کا نام، ولدیت ، شناختی کارڈ نمبر ، دوہری شہریت، جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت کی تفصیلات اورشریک حیات کی دوہری شہریت اور بچوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا نہ ہونے کی تفصیلات، عہدہ، سکیل، سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ، سروس گروپ ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے جاری کردہ فارم میں ملازمین سے گذشتہ 3 سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018ء تک کی پوزیشن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات کے جواب میں اپنے اپنے فارمز حاصل کرنا شروع کر دئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے طلب کی گئی تفصیلات کے حوالے مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا کہ آیا یہ تفصیلات کیوں طلب کی گئی ہیں اور حکومت ان تفصیلات کا کیا کرنے والی ہے البتہ سرکاری ملازمین نے اپنے اپنے فارمز حاصل کرنا شروع کر دئے ہیں

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل