اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

موٹرسائیکل مالکان کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ۔۔۔ حکومت مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ سے تنگ عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سندھ حکومت مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ سے تنگ عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے، موٹر سائیکل میں ٹریکرز نصب کرنے کی شرط سے ہر موٹرسائیکل سوار کو چار ہزا روپے کا اضافی خرچ کرنا ہوگا۔سندھ میں سالانہ 5لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹر کی جاتی ہیں اتنی بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں میں ٹریکر کی تنصیب تکنیکی لحاظ سے ممکن نہیں، دوسری جانب جس نئی شرط سے موٹرسائیکل سواروں پر مجموعی طور پر سالانہ 2 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا اور ٹریکر لگانے والی کمپنی کے وارے نیارے ہوجائیں گے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر موٹر سائیکل میں ٹریکر کی تنصیب کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں اور اس کے لیے ایک سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے کہ موٹر سائیکل مالکان، مینوفیکچررز اور ڈیلرز اس بات کے ذمے دار ہوں گے کہ موٹر سائیکل میں ٹریکر نصب ہو۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں غریب عوام براہ راست متاثر ہوں گے اور ان کے لیے اتنی بڑی رقم کا بوجھ بلاجواز اور غیر ضروری ہے مختلف حیلوں سے عوام پر مالی بوجھ ڈالا گیا لیکن کوئی دیرپا نتائج نہیں ملے۔یاد رہے کہ ہر سال تقریباً 5 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ کی جارہی ہیں اور جتنے بھی جرائم ہوتے ہیں ان میں ضروری نہیں ہے کہ موٹر سائیکل استعمال کی جائے بلکہ اس سے چھوٹے اور درمیانے کاروبار سمیت گھریلو صنعتوں کو فروغ ملتا ہے تاہم اس اقدام سے یہ تمام پہلو متاثر ہوں گے جبکہ کسی بھی کمپنی کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ہرماہ تقریباً 40 ہزار موٹر سائیکلوں میں ٹریکرز نصب کرسکے اور نہ کوئی ایسا انفرااسٹرکچر موجود ہے۔اس شرط کی وجہ سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو گا، ٹریکر سروس کو جاری رکھنے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو 2500 روپے فیس کی صورت میں مختلف اوقات میں ٹریکر کمپنی کو دینا پڑیں گے۔ عوامی حلقوں نے بھی اضافی 4 ہزار روپے کا بوجھ کمائی کا نیا منصوبہ قرار دے دیا ہے مہنگائی کے دور میں موٹر سائیکل سواروں نے 4 ہزار روپے کا بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا ہے، شہریوں کی رائے ہے کہ پہلے سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔

مزید خبر یں

سرینگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج بانڈی پورہ اور شوپیاں کے اضلاع میں ایک لڑکے سمیت تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے جس سے گزشتہ روزسے شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں ... تفصیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملائیشیا ءکے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ءکے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال ... تفصیل