وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

یہ ٹپی کون ہے؟ جو بھی ہے آج انہیں پیش کریں،چیف جسٹس نےزرداری کے قریبی ساتھی کو طلب کرلیا ، اہم حکم جاری

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپریم کورٹ نے شاہ لطیف ٹا ئو ن میں قبضے کے الزامات پر سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی کو (آج) بدھ کو طلب کرلیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ٹپی کون ہے؟ جو بھی ہے (آج) انہیں پیش کریں۔ منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شاہ لطیف ٹا ئو ن کے مکینوں کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ٹپی کون ہے؟ جو بھی ہے کل انہیں پیش کریں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹپی کو گرفتار کرکے نہیں لائیں بلکہ انہیں بتائیں کہ عدالت نے طلب کیا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہاں آئی جی سندھ موجود ہیں؟۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اے آئی جی لیگل موجود ہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ اویس مظفر ٹپی کو (آج) بدھ کو عدالت میں پیش کریں۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل