خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

وقت آچکا ہے کہ اپنی ملک کیلئے۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثارکے دھماکے دار اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثارنےسپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت آچکا ہے کہ اپنی ملک کےلیےقربانی دینی ہے، ، 2025 میں پاکستان پانی کے شدید بحران کا شکار ہوسکتا ہے، پانی کےاستعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارنےسپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کاسنگ بنیاد رکھ دیا، 7 ایکٹر پر قائم نئی عمارت تاریخی طرز تعمیر پر بنائی جائے گی، نئی عمارت کی تعمیر کے لیے2ارب مختص کیےگئےہیں۔سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ کی اپنی رجسٹری کی اشد ضرورت تھی، 2 سال پہلےانورظہیرجمالی صاحب نےکہاتھارجسٹری کیلئےزمین درکارہے، عمارت کےاندربیٹھے لوگ ادارہ ہوتےہیں، صوبوں میں سپریم کورٹ رجسٹری کی ضرورت بڑھ گئی ہے، انصاف کرنے والے اداروں کومضبوط کرتے ہیں۔جب یہ ملک بیوی بچوں کی طرح پیارا ہوگا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گیچیف جسٹس کا کہنا تھاکہ میرےدوست کل اس عمارت میں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے، ہمیشہ سےخیال رہا کہ ہم کیوں پیچھے رہ گئے، جب یہ ملک بیوی بچوں کی طرح پیارا ہوگا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، محبت کا معیار جو خاندان کے لیے ہے، ملک کے لیے ہو تو یہ بدل جائے گا۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا یہ ملک ہماراہےاتنی نعمتیں ہیں کہ ساری زندگی شکرادانہیں کرسکتے، کوشش کرکےملک کوبہت بہترکرسکتےہیں، سب سے بڑی بنیاد ملک کیلئے قربانی کاجذبہ ہے، جو کچھ اپنی ذات کیلئےکرناچاہتےہیں وہی معیارملک کیلئےبھی قائم کرلیں تو چندسالوں میں ملک کی تقدیربدل جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ وسائل و ضروریات میں تناسب ہونا چاہیے، تھوڑی سی کوشش سے ہم خامیوں اور کمی کو پورا کرسکتے ہیں، آبی وسائل کی تعمیر کے ساتھ پانی کے استعمال میں احتیاط کرنی ہوگی، بنیادی مشکل پانی ہے، جو ایک مہم کی شکل اختیار کرچکا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا پانی پرانسان کےوجودکادارومدارہے، 2025 میں پاکستان پانی کے شدید بحران کا شکار ہوسکتا ہے، پانی کےاستعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے، پانی کے استعمال میں احتیاط کریں جس سےدیگرضروریات پوری ہوسکیں۔جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کوئٹہ وکراچی سےڈیم کی تعمیرکاخیال ذہن میں آیا،کوئٹہ میں پانی کی سطح بہت نیچےچلی گئی، کراچی میں پانی کی قلت سےمتعلق واٹرکمیشن بنایاگیا، پتہ چلاایک مافیاہےجوپانی کی قلت پیداکرکے مفاد لیتا ہے۔فخرہے پانی کیلئےجوکوشش کی تھی اس نےثمرات دینےشروع کردیےانھوں نے کہا پانی کےمسئلےپردیانت داری کےساتھ کام کرناہے، فخرہے پانی کیلئےجوکوشش کی تھی اس نےثمرات دینےشروع کردیے، بیوریج انڈسٹری 60 ارب گیلن پانی استعمال کرتی ہے،یہ ہمارے زیر زمین پانی کواستعمال کرتے ہیں، طے کیا ہے اس پانی کو ریٹ کریں گے،سالانہ ایک ارب ملیں گے، یہ رقم پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے استعمال کریں گے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 30 سال بعد آبادی ،44،45 کروڑ تک پہنچ جائے گی، آبادی کنٹرول کرنے کیلئے پرعزم تحریک شروع کرنی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا انصاف میں تاخیر برداشت سےباہر ہو رہی ہے، انصاف نہ ملنے والا نظام سے بد دل ہو رہا ہے،قانون کی بالادستی والےممالک نے ترقی کی ہے، نظام اصلاحات چاہتاہے، ہمیں بنیادرکھنی ہے، ثالثی اور مصالحت کو احسن طریقہ سےرائج کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات نہ کی گئیں تواستحصال ہوتارہےگا، پولیس اصلاحات کا ایجنڈابھی اٹھایا ہے، قانون میں واضح تبدیلیاں اوربہتری نظرآئے گی ، چھوٹے چھوٹے فیصلے لکھیں، لمبےفیصلےلکھنے کی ضرورت نہیں، انصاف کےتقاضےپورےہونے چاہییں، نظام شاید فیل نہیں ہوا، ہم پربوجھ زیادہ ہے۔چیف جسٹس نے کہا وقت آچکا ہے کہ اپنی ملک کےلیےقربانی دینی ہے، قائد اعظم نے ملک کےلیے سب سے بڑی قربانی دی، بیماری کو راز رکھتے ہوئے کام کرتے رہے، ماؤنٹ بیٹن نے لکھا پتہ ہوتاقائد اعظم کی طبیعت خراب ہے تو تاخیر کردیتے۔

مزید خبر یں

 راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میںخلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت ... تفصیل