سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روک دیا گیا، نام ای سی ایل میں شامل، کیاہونیوالا ہے ؟ خبر نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے قطر جانے سے روک دیا۔ حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا اور نام ای سی ایل میں بھی شامل کر دیا گیاہے۔حمزہ شہباز قطر ایئر ویز کی پرواز 620 سے دوحہ جا رہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے حمزہ کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نیب کی درخواست پرحمزہ شہبازکو قطر جانے سے روکا گیا اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔اس معاملے پر ترجمان ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں نہیں ،انھیں بتایاگیا ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کسی کیس میں مطلوب نہیں ، ان کو آف لوڈ نہیں کیا گیا امیگریشن کاونٹر سے واپس بھیجا گیا۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کی تصدیق بھی کی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل