ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

خواجہ برادران کی گرفتاری پر فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے خواجہ برادران کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی آج لاہور ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سعدرفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعدکی گئی،گرفتاریوں اورحمزہ شہبازکوروکے جانے سے ہماراکوئی تعلق نہیں،یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے،ہم نہ بنانےوالوں میں ہیں نہ لگانےوالوں میں ہیں۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ہمیں ان کے مقدمات کا بھی نہیں پتہ،ہمیں بس یہ معلوم ہے کہ انہوں نے بہت پیسے کھائے ہیں۔نواز شریف اور آصف زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں اب ان دونوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے باقی کی زندگی جیل میں گزارنی ہے یا گھر بیٹھ کر۔خیال رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ سے نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ حمزہ شہباز شریف کو قطر جانے والے فلائٹ سے آف لوڈ کرنے کے بعد ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا اور ان کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف بھی نیب نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کا بیانیہ نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری خود کو بچانے کےلئے نیب میں پیش ہوئے، مسلم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی ا ور مولانا عامر شہاب کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں ۔وزیر اعلی سندھ نے مساجد کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ... تفصیل

استنبول (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اعلامئے میں شامل 6نکات میں سے 4 پاکستان کے تجویز ہ کرد ہ ہیں جنہیں بہت پذیرائی ملی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول ... تفصیل