کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

حمزہ شہباز بیرون ملک جانے کیلئے پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کیساتھ کیا ہوا ؟؟جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو قطر ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے سے روک دیا۔ا س حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں پرواز میں روانہ ہونے سے روکا گیا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست کی تھی جس پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پر اثاثہ جات کیس اور رمضان شوگر مل کی تحقیقات نیب میں چل رہی ہیں اور اسی تحقیقات کے دوران حمزہ شہباز کے بیرون ملک جانے کا خدشہ تھا۔واضح رہے کہ نیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں درج کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کی تھی۔دونوں بھائیوں کو رمضان شوگرمل کیس کے معاملے میں تحقیقات کا سامنا ہے۔نیب کے مطابق دونوں افراد ڈائریکٹر کی حیثیت سے چنیوٹ میں فیکٹریوں کو ملانے والا پل تعمیر کرنے میں ملوث ہیں جس کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کیا گیا تھا۔نیب کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے کے لیے اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔اس کے علاوہ نیب ان افراد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کی بھی تحقیقات کررہا تھا۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز جو پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں ، صاف پانی کمپنی کیس میں بھی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے منصوبے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس کی صدارت کی اور مبینہ طور پر ٹھیکے دینے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کیے جبکہ وہ بورڈ کے رکن بھی نہیں تھے۔دوسری جانب سلمان شہباز شریف لندن میں مقیم ہیں اور نیب کی گزشتہ 3 سماعتوں میں بھی شریک نہیں ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم شہباز نے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز دہشتگرد نہیں ہیں وہ ایک ذمہ دار شہری اور سیاستدان ہیں۔مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز کو آف لوڈ نہیں کیا گیا بلکہ جب وہ امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے ہم یہ معاملہ تمام متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے۔رہنما مسلم لیگ نے اس سلسلے میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیتےہوئے کہا کہ ہم نے اپنے وکلاء سے مشاورت کر لی ہے اور جلد قانونی چارہ جوئی بھی شروع کیا جائے گی

مزید خبر یں

سکھر(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے اور تمام چیزیں سامنے ہیں جس پر کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے، واقعہ میں حکومت کی بے حسی نظر آئی ، وزیراعظم کو ساہیوال واقعے پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے پارٹی کا اجلاس کل پیرکو طلب کر لیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ،ایم این اے مونس الہٰی ،حسین الہٰی سمیت ممبران ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ساہیوال واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا ، سانحہ ساہیوال پیغام ہے کہ نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ... تفصیل