وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

کب ہوگی بارشیں ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوںکو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی طرف باری کا بھی امکان ہے ۔ماہ دسمبر سرد ہوائیں اور بارش سردی اپنے جوبن پر آگئی ہے ۔ملکہ کوہسار مری میں ایک بار پھربرفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ،آسمان سے روئی گالے گرتے دیکھ کر سیاح بھی خوشی سے جھوم اٹھے ۔دوسری طرف ادھر بہاولنگر،اوکاڑہ ،وہاڑی ،پاکپتن اور پیر محل سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہوگیا اورکئی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی ،لاہور ،گوجرانوالہ ،سرگودھا ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن سمیت اسلام آباد ،کشمیر ،اور گلگت بلتستان میں چند مقامات میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہےجبکہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔پاکستان کے سیاحتی علاقے مری میں اچانک ہونے والی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح مری کا رخ کررہے ہیں اور مری میں ہونے والی برف باری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل