کراچی : غلط انجکشن سے متاثرہ بچی نشوا انتقال کر گئی              العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف نے حاضر ی سے استثنیٰ مانگ لیا،کل دو رکنی بینچ سماعت کر یگا              فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کا 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ              اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا کر دی       
تازہ تر ین

نواز کی شہباز سے ملاقات،اندر کی خبر لیک ، ن لیگیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹرز انکلیو میں ملاقات ہوئی، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر مشاورت کی گئی۔نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، پارٹی امور پر بات چیت کی گئی، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی، زیر سماعت نیب مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شریف خاندان اور خواجہ برادران کیخلاف مقدمات، حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر گفتگو کی گئی۔ادھر احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی کا سیشن ختم ہونے تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جیل حکام نے استدعا کی کہ شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے، عدالت راہداری ریمانڈ میں توسعی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز شریف کو جب واپس جیل لایا جائے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) غلط انجکشن سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی ، نشوہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھی، اسکودارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگا۔ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن لگنے سے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس سازشیوں کو بے نقاب کرتا ہے،کیس کے کرداروں کو انصاف کے کٹہر ے میں لایا جائے۔ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس میں جمع کرائی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اصغر خان عملدآمد کیس میں سپریم کورٹ نے کیس بند کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ایف آئی اے کو تفصیلی جواب دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین ... تفصیل