آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے کیا کرنے جارہے ہیں ؟انتہائی اہم خبر آگئی

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں کمی بھی بڑے مسائل میں سے ہیں، حکومت ان مسائل پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان جو محتلف وجوہات کی بنا پر باقی صوبوں سے پیچھے رہ گیا، اس کو بھی ترقی کی رفتا ر میں باقی صوبو ں کے برابر لایا جائے گا۔بلوچستان کے طالب علموں کو تعلیمی میدان میں آگےلانے کے لیے وظائف دیے جائیں گے تاکہ وہ ترقی کر سکیں۔عمران خان نے کہا کہ آدمی کا کردار اس کی پہچان ہوتا ہے جو شخص جتنا بڑا خواب دیکھتا ہے اور اس کی تعبیر کے لیے محنت بھی کرتا ہے، وہ اتنا بڑا آدمی ہوتا ہے، چھوٹی چھوٹی کامیابیاں مل کر بڑی کامیابی بن جاتیں ہیں۔ دو طرح کے لوگ ہا ر جاتے ہیں ایک جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی ہرا نہیں سکتا اور دوسرے وہ جو ہار مان جاتے ہیں۔ اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتا ہے، برے وقت سے انسان کو سبق حاصل کر کہ زندگی میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے ترقیاتی فنڈز کی منتقلی کو نچلی سطح تک یقینی بنایا جائے گا جس سے دیہی علاقوں میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، کھیلوں کے فروغ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سپورٹس کا نیا سسٹم متعارف کروائیں گے جس سے تمام نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیوں کے جوہر دکھانے کا موقع میسر آئے گا۔وزیر اعظم نے نوجوان طالب علموں کو پیغام دیا ہے کہ آپ کے لیے رسول پاک ؐ کی سیرت کو پڑھنا بہت ضروری ہے، ہم حضور ؐکی زندگی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں جس کے ضروری ہے کہ آپ حیات طیبہ کی تعلیم حاصل کریں، ملک میں تین طرح کے نظام تعلیم رائج ہیں جو مسائل کی جڑ ہیں، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ملک بھر یکساں نظام تعلیم کو نافذ کیا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے مسمم ارادہ کیا ہوا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے، پیغمبر اسلامؐکی حیات مبارکہ پر تحقیق کے لیے ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت سیل قائم کریں گے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ی ریفرنس میں آئندہ سماعت پر سابق وفاقی وزراءسید نوید قمر اور خواجہ آصف کوبطور گواہ طلب کر لیا ۔ اسلام آبا د کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کی شکار رہی ہیں،معیشت کو زیادہ سے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل