وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

اہم ترین پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ راجہ ریاض نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں اپنے استعفے میں لکھا کہ میں عہدے پر ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا اور بطور ایم این اے کام کروں گا۔ متن کے مطابق انہوں نے کہا کہ مرکز میں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتماد میں نہیں لیا گیا اور پارلیمانی سیکریٹری بنانے سے پہلے بھی رائے نہیں لی گئی۔انہوں نے 90 کی دہائی میں سیاست میں باقاعدہ حصہ لینا شروع کیا۔ راجہ ریاض بطور قانون ساز 1993 پہلی بار رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ صدر فاروق لغاری کی جانب سے پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کی برطرفی تک صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔دوسری بار وہ 2000 میں رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 2008 کے انتخابات میں انہیں تیسری بار فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے کامیابی حاصل ہوئی۔2008 کے انتخابات کے بعد ان کی سیاسی اہمیت میں اضافہ ہوا اور پیپلز پارٹی نے انہیں پنجاب اسمبلی میں اپنا پارلیمانی قائد مقرر کیا۔2011 میں جب پی پی پی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تو راجہ ریاض کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔ وہ 2013 تک صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہے۔2013 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کی رکینت کے لیے انتخابات میں ان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد الیاس انصاری کے مقابلے میں بہت بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ پی پی-65 پر عام انتخابات میں مسلم لیگ کے حاجی محمد الیاس انصاری کو 64645 ووٹ ملے تھے۔ راجہ ریاض نے 17571 اور تحریک انصاف کے حماد خان نے 14654 ووٹ حاصل کیے تھے۔2018 کے عام انتخابات میں راجہ ریاض تحریک انصاف کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 فیصل آباد سے کامیاب ہوئے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے نئے لوکل نظام کو آئندہ ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ العمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں خیبر پختونخواہ میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا،اس نظام کو مزید ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے نادر اپاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹس کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائیل دفاترقائم کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان کی عوام کے مسائل بلاتفریق حل کیے جائیں گئے،وفاقی حکومت وزیرستان کے عوام ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے عمران خان کے بیان رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ... تفصیل