محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ۔۔۔ خواجہ برادران عدالت میں پیش ہوتے ہی بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آشیانہ اور پیراگون سٹی سکینڈل میں گرفتار سعد رفیق اور سلمان رفیق کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے نیب حکام کی 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھد دیر بعد سنایا جائیگا۔ پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا ملزمان نے پیراگون کی ملکیت سے متعلق جھوٹ بولا، سعد رفیق اہلیہ کے نام پر سوسائٹی بنانے جا رہے تھے، سوسائٹی کی زمین سعد رفیق نے فروخت کی، پھلروان گاؤں کے قریب پیرا گوان سٹی کے نام سے سوسائٹی بنائی، پیراگوان سوسائٹی غیر قانونی ہے، ایل ڈی اے سے منظور نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے وکلا سے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہزارو‍ں پولیس اہلکار اور رینجرز لگائی ہوئی ہے، عدالت میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے، گھر کا کھانا بند کر دیا گیا ہے، نیب میں واش روم کے اندر چٹخنی نہیں ہے، نیب نے گھر سے آیا ہوا کھانا واپس بھجوا دیا۔ انہوں نے کہا میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، میرے سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ہم دونوں بھائی کوئی دہشتگرد نہیں ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز پیراگون ہاؤسنگ کرپشن سکینڈل میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی ایم پی اے سلمان رفیق کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر کے انہیں نیب آفس منتقل کر دیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد وہ بات کہہ دیتے ہیں جو دیگر مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں۔پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز ا۔ ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشایئے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے اور ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہنے کے بیان کے بعد محکمہ ... تفصیل