کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نواز شریف کو 14سال قید کی سزا ہو گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نواز شریف کو 14سال قید کی سزا ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال قبل 106کلو گرام چرس شمالی وزیرستان سے براستہ ٹل پنجاب سمگل کرنے والے نواز شریف کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ اس کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج وان اجمل شاہ کی عدالت نے ایک سال تک مقدمے کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر سمگلرز نواز شریف کو دفعہ 9CNCA کے تحت 14سال با مشقت قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہمنام ہونے پر صارفین تشویش میں بھی مبتلا ہو گئے۔اس سے قبل بھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سیاست دانوں کے ہمناموں کی چھوٹی سی خبر بھی بڑی خبر بن جاتی ہے۔راجن پور میں دو بھائی ہیں جن کا نام نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔دونوں بھائی الیکشن کے دوران اپنے نام کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194میں دو سگے بھائی شہباز شریف اور نواز شریف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور موجودہ صدر شہباز شریف کے ہم نام یہ دونوں بھائی مسلم لیگ (ن)ہی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔اپنے قائدین کے ہم نام ان دونوں ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی محبت میں مغلوب ہو کر ہمارے نام رکھے تھے اور ہم بھی مسلم لیگ(ن)کے شیدائی ہیں لیکن پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر افسوس ہوا کہ اس حلقے سے مسلم لیگ(ن)کا کوئی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا ہے اب سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ہم کسے ووٹ دیں۔میڈیا نے بھی دونوں بھائیوں کو خوب کوریج دی تھی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع پیش رفت سے متعلق تحریری جواب جمع کرائیں،ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک کاروباری مشاورت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے خصوصی اقتصادی زونز کے جلد تعمیر کیلئے سفارشات ایک ماہ میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فیصل رضا عابدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ... تفصیل