کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

شیخ رشید نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، ریلوے مسافروںکیلئے شاندار خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان ریلویز نے کراچی تاپشاور چلنے والی تیز رفتار ٹرین ”رحمان بابا “کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح 26 دسمبر کو کیا جائے گا۔پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق ”رحمان بابا ایکسپریس“ 26 گھٹنوں میں کراچی سے پشاور پہنچے گی۔ تاہم اس ٹرین کی رفتار سے ٹرین کی آمدورفت کا وقت 10 سے 6 گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔ یہ ٹرین براستہ فیصل آباد کراچی تا پشاور پہنچے گی جس کا کا بڑا فائدہ تاجر برادری کو ہوگا۔ٹرین کا کرایہ بھی انتہائی مناسب 1350 روپے رکھا گیا ہے، جو کہ کراچی جانے والی دیگر ٹرینوں کی نسبت تقریباً 400 روپے کم ہے۔ اس ٹرین کی آمدورف سے نا صرف مسافروں کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ اس ٹرین سے پاکستان ریلوے کو معاشی طور پر بھی فائدہ حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ تبدیلی سرکار نے گزشتہ دنوں ریلوے کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر کے مسافروں کی مشکلات بڑھا ئی تھیں۔جس پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل