وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

خواجہ برادران جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے، دوبارہ کب عدالت کے روبرو پیش ہونگے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں زیر حراست خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے خواجہ برادران کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے احتساب عدالت نے جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔احتساب عدالت نے حکم دیا کہ 22 دسمبر کو خواجہ برادران کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ لیگی کارکنان کے احتجاج کے پیش نظر عدالت کو خاردار تاروں سے سیل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔کمرہ عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالت میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔میرے گھر کا کھانا بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں واش روم کے اندر چٹخنی نہیں ہے۔ نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے آج صبح ناشتہ بھی نہیں کیا کیونکہ ہمیں دیا جانے والا ناشتہ کھانے کے قابل نہیں تھا۔ یاد رہے کہ خواجہ برادران اس سے قبل عبوری ضمانت پر تھے جس میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی۔گذشتہ روز احتساب عدالت نے پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد نیب نے خواجہ برادران کو حراست میں لے لیا تھا۔پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کے دست راست قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ذرائع کے مطابق قیصر امین بٹ کے انکشافات کی وجہ سے ہی خواجہ برادران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھا۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل