حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا              مریم اورنگزیب کا ڈیم فنڈ تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ              اسد منیرخود کشی کیس: نیب کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع              شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل سمیت 7 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل              بھارتی جیل قید ایک اور پاکستانی جاں بحق              اسلام آباد، تعلیمی اداروں کے ہڑتالی ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

عابد شیر علی کا وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادوں کا انکشاف، جائیداد کس طرح بنائی گئی ہیں ؟ لیگی رہنما کے بیان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادوں کا انکشاف کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصل واوڈا سے ان جائیدادوں کے متعلق تحقیقات کریں‘ یہ جائیدادیں چائنہ کٹنگ‘ منی لانڈرنگ اور بھتے کے پیسے سے بنائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے لندن میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے پاکستانی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھائوں گا۔ آج لندن میں اس جگہ کھڑا ہوں جو یہاں کی سب سے مہنگی ترین جگہ ہائیڈ پارک ہے اور یہ جگہ وزیراعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جس کا نام فیصل واوڈا ہے اس کی ملکیت ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم چار ملین پائونڈز ہے جس کا مالک وفاقی وزیر فیصل واوڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے عمران خان سے این آر او حاصل کرکے اور ان کی پشت پناہی سے پاکستان کے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر یہ سب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراپرٹی چائنہ کٹنگ کراچی اور منی لانڈرنگ کرکے بنائی گئی ہے۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی فیصل واوڈا کی سات اور پراپرٹیز ہیں جو انہوں نے چائنہ کٹنگ اور کراچی کے لوگوں سے بھتہ وصول کرکے بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا میں چیئرمین نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور اس چور سے رسیدیں لیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائر کی نہیں ،کسی صورت صدارتی نظام قبول نہیں کیا جائے گا ،صدارتی نظام جیسی سازشوں کو تمام سیاسی قوتیں متحد ہوکر ناکام ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے 7 افراد کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے عالمی بینک کی صدر کرسٹینا جی اوجیویہ سے ملاقات کی جس میں عالمی بینک کی جانب سے مالی تعاون سے جاری منصوبوں پر غور کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کے دور ... تفصیل