مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پاکستان کا مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ پر کھرا جواب

pakistan foreign

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جانا تعصب ظاہر کرتا ہے، تعصب پر مبنی رپورٹ امریکا کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان میں مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں، پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی انسانی حقوق دیئے گئے ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ میں اقلیتوں کیلئے نشستیں مختص ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں انسانی حقوق کا انتہائی فعال آزاد قومی کمیشن کام کر رہا ہے، عدلیہ نے اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے تاریخی فیصلے کیے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان میں حکومتوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ کو ترجیح دی ہے، اقلیتوں کے ساتھ بلا امتیاز اور مساوی سلوک پاکستانی آئین کا اصول ہے، پاکستان کو اپنی اقلیتوں سے متعلق بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا بد قسمتی سے دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انسانی حقوق کے علمبرداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا حکومت نے قانونی اور انتظامی میکنزم تیار کر رکھا ہے، پاکستان کثیر المذاہب معاشرہ، مختلف عقائد کے لوگ اکٹھے رہتے ہیں، آبادی کا 4 فیصد عیسائی، ہندو، بدھ اور سکھ عقیدے سے تعلق رکھتے ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ  کل کا دن اہم ہے ،تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پہلے پانچ ماہ میں ادائیگیوں کے توازن ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کےلئے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ٹیم کی سربراہی عرفان نعیم منگی کرینگے اور براہ راست نگرانی جسٹس جاوید اقبال خود کرینگے جبکہ نیب نے کہا ہے کہ ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے انکے اہل خانہ اور ذاتی معالج سے مسلسل رابطہ رکھے ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف نے پاکستان ... تفصیل