دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

شیریں مزاری نے بھی بالآخر امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

shireen mazari

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا امریکی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی اقدام سیاسی بلیک میلنگ کے علاوہ کیا ہے؟ امریکہ پاکستان پر دباؤ کی مضحکہ خیز کوشش کر رہا ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یورپی یونین میں مذہبی آزادی پر پابندیاں دکھائی نہیں دیتی،یورپی یونین میں عبادت گاہیں پابندیوں کی زد میں ہیں،بھارت مسلمانوں کو مذہبی مقامات کی اجازت نہیں دیتا جب کہ پاکستان ہندو زائرین کا خیر مقدم کرتا ہے۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکی اقدام سیاسی وجوہات پر ہے،ٹرمپ کو وزیراعظم کا عوام سے وعدہ یا دلانے کی ضرورت ہے۔امریکا پاکستان میں گھروں کی موجودگی سے لاعلم ہے تو بتانے کو تیار ہے۔شیریں مزاری نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان اعلان کر چکے ہیں کہ پاکستان کسی کیلئے کرائے کا فوجی نہیں بنے گا،امریکا مذہبی آزادی میں سنجدہ ہے تو بھارت اور اپنے اتحادیوں پر نظر ڈالے اور افغانستان میں ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرے۔واضح رہے امریکہ نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا اور امریکہ کے اس اقدام کو سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو استثنیٰ امریکی وزیرخارجہ کی جانب امریکہ کے اہم قومی مفاد کے تحت دیا گیا ہے۔سفارتی سطح پر امریکہ کے اس فیصلے کو پاکستان کی اب تک کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کی غیر تسلی بخش صورت حال رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ 28 نومبر کو کیا۔ ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ برما، چین، اریٹریا، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل