پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

علیم خان اور بابر اعوان پر نیب کابنایا ہوا کیس ہے ، انہیں بھی گرفتار کیاجائے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے سیاست دانوں پر چیئرمین نیب کے الزامات بلا جواز ہیں، احتساب سے گھبراتے نہیں، انصاف نظر آنا چاہئے، اپوزیشن کو دبانے کا طریقہ جمہوریت کے حق میں نہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا، آج تک کیس نہیں بن سکا، سعد رفیق اسمبلی فلور پر بتا چکے انکا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا احتساب سے نہیں گھبراتے لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیئے، چیف جسٹس نے کہا ریفرنس فائل کرنے تک الزامات نہ لگائے جائیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا علیم خان پر نیب کا بنایا ہوا کیس ہے انہیں بھی گرفتار کیا جائے، بابر اعوان پر بھی کیس ہے ان کو بھی گرفتار کرلیں، ہم تحفظ نہیں انصاف مانگ رہے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاو ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے۔ وزیراطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پہلی تحریک جو کرپشن کو قانونی تحفظ ... تفصیل