لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

علیمہ خان سپریم کورٹ میں پیش ،کتنے کروڑجمع کرانے کا حکم؟ ایسی خبر جان کرآپ بھی حیران رہ جائینگے

aleema

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بیرون ملک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان سپریم کورٹ میں پیش ہوگئیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 2 کروڑ 94 لاکھ روپے ایک ہفتے میں ایف بی آر کے پاس جمع کرائیں، رقم جمع نہ کرانے پر علیمہ خان کی جائیداد ضبط کرلیں۔پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ علیمہ خان نے عدالت کو بتایا کہ دبئی میں جائیداد 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرمیں خریدی، دبئی میں جائیداد خریدنے کیلئے 50 فیصد رقم قرض لی۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا میری موکلہ پر 18 ملین روپے کے واجبات ہیں۔ کمشنر ایف بی آر کا کہنا تھا ان کے ذمہ 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔ادھر چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو سینیٹر وقار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ ثابت نہیں کر سکے پیسہ کیسے ملک سے باہر لے کر گئے، 6 کروڑ روپے جمع کرائیں۔ وکیل نے کہا میرے موکل کی طرف سے جو رقم بنتی ہے وہ دینے کیلئے تیار ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا سینیٹر وقار کو گرفتار کریں، انہوں نے ایک ارب روپے پر ایمن سٹی لی اور صرف 5 فیصد ٹیکس دیا، سینیٹر وقار ایک ارب روپے کیسے لے کر آئیں ؟ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں، بادی النظر میں سینیٹر وقار نے دبئی جائیداد منی لانڈرنگ سے بنائی، لانچز اور ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھجوایا گیا، ایف بی آرتفتیش کرے گی تو پتا چلے گا پیسہ کیسے باہر گیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل