کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اسد عمر نے بتا دیا کہ گیند ہمارے کورٹ میں ہے، بس اس چیز کا انتظار ہے، وزیر خزانہ نے قوم کو شخبری سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہونے جارہا ہے۔اسلام آباد میں معیشت سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیند ہمارے کورٹ میں ہے اور کابینہ سے مشورہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے اس پر اعلان ہوجائے گا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دوسرے لوگوں کے ذریعے پیغام پہنچ رہا ہے کہ جلدی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں اور مجھے صرف اس سے دلچسپی ہے کہ عوام کی بہتری کے لیے کون کام کررہا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب بھی عوام سے ملتا ہوں تو وہ پوچھتے ہیں کہ چوروں کو جیل میں کب ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ملک میں انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ جیب کاٹنے والے کو جیل ہو تو ملک لوٹنے والے کو بھی ہو۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کون سا افسر کس کے قریب ہے، مجھے کام کرنے والے کی قدر ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب میں زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ بات کرتا ہوں تو یہ کہتے عمران خان کو سمجھائیں کرپشن، کرپشن کی باتوں سے آگے بڑھیں جبکہ عوام کہتے ہیں کہ چوروں کو کب بند کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایکسینج ریٹ کو جب مصنوعی طور پر برقرار رکھتے ہیں تو اس کے نتیجے میں برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہوتی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ سینیٹر گراہم امریکی سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور آرمڈسروسز، مالیات و بجٹ سے متعلق کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔بھارتی کرکٹر نے کہاکہ یہ سکھوں کیلئے مقدس ترین زمین ہے ۔ سدھو نے کہاکہ کوریڈور پر ... تفصیل

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی اور 18 ویں ترمیم کے مبینہ رول بیک کے خلاف فروری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے ... تفصیل