سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

خواجہ برادران کی گرفتار کے بعد ۔۔۔ مریم اورنگزیب کے گرد گھیرا تنگ ،ن لیگ کے اندر کھلبلی مچ ہوئی ہے ، کیا ہونیوالا ہے ؟ اچانک بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کے بعد جماعت میں خوف کی لہر پیدا ہو گئی ہے اور پارٹی رہنما آپس میں مشورے کرنے لگ گئے ہیں۔اور مریم اورنگزیب کے گرد بھی گھیراتنگ ہو گیا اس لیے ن لیگ کے اندر بہت کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ مریم اورنگزیب نواز شریف اور مریم نواز کی غیر موجودگی میں بہت متحرک تھیں۔جب کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی مریم اونگزیب کو فون کیا اور کہا کہ آپ ہماری پارٹی کی مجاہد ہیں اور آپ کے خلاف نیب نے متحرک ہو گئے جس سے ہماری پارٹی کی اینٹ سے اینٹ بج گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب ن لیگ کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ شہباز شریف اور سعد رفیق پہلے ہی جیل میں ہیں۔مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی جیل میں چلے گئے تو پارٹی کا کیا بنے گا۔نیب مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلاف متحرک ہو گیا ہے۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے چند روز قبل خواجہ آصف کے خلاف کیس کے سلسلے میں نیب جانا ہوا تو میں نے وہاں موٹی موٹی فائلیں دیکھیں جس سے مجھے لگتا ہے کہ لاہور کے خواجہ کے بعد سیالکوٹ کے خواجہ کی باری ہے۔خیال رہے ن لیگ کی طرف سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ نیب صرف ن لیگ کے رہنماؤں کے خلاف کاروائی کرتا ہے۔جب کہ ن لیگ کے سابق وزراء تو کئی بار یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نیب اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ ہے۔گذشتہ روز ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کو بھی نیب نے حراست میں لیا تھا۔ نیب لاور نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا۔جب کہ مریم اورنگزیب کے خلاف بھی نیب نے آمد سے زائد اثاثوں کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اور اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ اس بات تک ختم نہیں ہوگا،سیالکوٹ کے خواجے بھی گرفت میں آئیں گے

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل