اصغر خان عملدآمد کیس بند کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد              کراچی : غلط انجکشن سے متاثرہ بچی نشوا انتقال کر گئی              العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف نے حاضر ی سے استثنیٰ مانگ لیا،کل دو رکنی بینچ سماعت کر یگا              فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کا 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ              اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا کر دی       
تازہ تر ین

خواجہ صاحب خیر نال آئے ہو؟ نیب عدالت میں سعد رفیق اور ملک ریاض کا آمنا سامناپھر کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا کمرہ عدالت میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق سے آمنا سامنا ہوا۔ملک ریاض نے سوال کیا کہ خواجہ صاحب خیر نال آئے ہو؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے سوال کیا کہ مجھے تو نیب والے گرفتار کر کے لائے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریمانڈ پر موجود سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیےلایا گیا تواس موقع پر ان کا ملک ریاض سے مکالمہ ہوا جس کے بعد ملک ریاض نے سعد رفیق کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ خیس سے آئے ہیں تو سعد رفیق نے جواب دیا کہ مجھے تو نیب والے حراست میں یہاں لے کر آئے ہیں۔واضح رہے سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا.سماعت کے موقع پر سیکورٹی ادارے سابق رکن پنجاب اسمبلی قیصر امین بٹ کو بھی لے کرسپریم کورٹ میں پیش ہوئے. سماعت کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ رات کو نوٹس ملا تھا، میں نیب کی حراست میں ہوں‘ نوٹس ملتے ہی کامران مرتضیٰ کو وکیل کیا، وہ آج کوئٹہ میں ہیں لہٰذا آج پیش نہیں ہوسکے. چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ وکیل کب آئیں گے جس پر سعد رفیق نے کہا کہ میں تو نیب کی تحویل میں ہوں مجھے علم نہیں. چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ صاحب آپ کو جلدی تو نہیں جس پر سعد رفیق نے نفی کردی‘عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی. خیال رہے کہ محکمہریلوے میں 60 ارب روپے کے خسارے کے معاملے پر کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے. ایک سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے بتایا تھا کہ ریلوے کا ریونیو 50 ارب اور خسارہ 35 ارب کے قریب ہے‘ چیف جسٹس نے پاکستان ریلوے کا مکمل آڈٹ کروانے کا حکم بھی دیا تھا۔ دوسری جانب خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے دونوں بھائیوں کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا. خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجود تارکین وطن ملک کی تعمیر و ترقی میں ادا اداکرنے کےساتھ ملک کی نمائندگی بھی کررہے ہیں ،اقتصادی ترقی و معاشی خود انحصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ہمارامقصد ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) غلط انجکشن سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی ، نشوہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھی، اسکودارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگا۔ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن لگنے سے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس سازشیوں کو بے نقاب کرتا ہے،کیس کے کرداروں کو انصاف کے کٹہر ے میں لایا جائے۔ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس میں جمع کرائی ... تفصیل