برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں ان کیخلاف کرپشن ثابت کردیں تو ۔۔۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر قومی احتساب بیورو (نیب) ان کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں ان کے خلاف کرپشن ثابت کردیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ نیب ان کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں آدھے پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتاخواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی رہنما کو پرسوں گرفتار کیا گیا ہے جس کی وجوہات یہاں بیان نہیں کروں گا. انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے درخواست کی کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیںشہباز شریف نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر ایک روایت ہے، لیکن پھر بھی کل رات تک وہ آرڈر جاری نہیں ہوئے، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست ہے کہ وہ ابھی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات دیں۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت پولرائزیشن ہے لیکن پھر بھی پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہیں کیا گیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی انا ؤں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا. اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کو حائل چیلنجز اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کریںوفاقی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں جب بجٹ پیش کیا جا رہا تھا تو اپوزیشن احتجاج کر رہی تھی لیکن ا نہیں سنا نہیں جا رہا تھا جس کی وجہ سے اپوزیشن نے اسمبلی کے باہر تقاریر کیں. انہوں نے کہا کہ بجٹ تو پاس ہو گیا لیکن پارلیمانی تقاضے پورے نہ ہو سکے، جس کا ذہن جمہوری ہے وہ اس سوچ کو تسلیم کرے گا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کا احترام کیا جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر حکومت فراغ دلی کا مظاہرہ کرتی تو اپوزیشن کو ایوان میں لاتی اور ان کا موقف سنتی، کیونکہ بجٹ تو پاس ہو ہی جاتا. وزیرخارجہ نے ایوان کی توجہ قائمہ کمیٹیوں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کے حوالے سے ہم اپوزیشن لیڈر کے استحقاق کو اصولی طور پر تسلیم کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اس وقت نیب مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم حکومت نے اس بنیاد پر کہا ہے کہ وہ چیئرمین شپ کے لیے کسی کو بھی نامزد کردیں. انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کی ساکھ کے لیے ٹھیک نہیں ہے کہ ایک نیب زدہ شخص پی اے سی کا چیئرمین بنے، تاہم اپوزیشن لیڈر جس کو بھی نامزد کریں گے ہم اسے قبول کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اور عوام کے وسیع تر مفاد میں حکومت نے اپوزیشن کی بات ماننے کا فیصلہ کیا ہے جس پر وزیرِاعظم نے بھی اتفاق کیا ہے. وزیردفاع پرویز خٹک نے اپنی ذاتی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمارا اور نیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے، تو ایسا کیسے ہوسکتا تھا کہ اس ساتھ کے باوجود میرے خلاف نیب کی تحقیقات ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ میں نیب کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ پیش ہوا ہوں، مجھے کوئی ڈر نہیں ہے کیونکہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا. وزیرِ دفاع نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا ہے اور کیس بنانے والے چاہتے ہیں کی پرویز خٹک بھی نیب کے زیرِ حراست آجائے. سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے میں ایک اچھا قدم اٹھایا گیا ہے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اس مسئلے میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایوان میں معاملہ حل کرنے کے لیے جو قدم اٹھایا گیا ہے اس میں انہیں اور ان کی جماعت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل