ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ۔۔۔ حکومت نے محکمہ پولٹری ریسرچ کو کتنے اکھ مرغیاں تیار کرنیکا ٹاسک دیدیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعظم کے’’مرغی پال پروگرام‘‘کی بھرپورانداز میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جب کہ محکمہ پولٹری ریسرچ کو3سال میں25 لاکھ مرغیاں تیارکرنے کا ٹارگٹ دیدیاگیا۔وزیر اعظم کی ’’مرغی پال پروگرام‘‘ اسکیم میں پرندوں کی قیمتیں بھی کم کر دی گئیں اور ایک پرندہ کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے، اسکیم کا باقاعدہ آغاز نئے سال کے پہلے ماہ جنوری میں کیا جارہا ہے، اسکیم کے تحت اب5مرغیوں اور1 مرغے کاپیکیج ہو گا جس کی قیمت صرف 800 روپے ہوگی جبکہ اسکیم سے ہٹ کرخریدنے والے کو یہ سیٹ 1200 روپے میں ملے گا۔واضح رہے کہ اسکیم میں شامل ہونے کے لیے فارم بھرنا ہوگا جو محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ،پولٹری ریسرچ انسٹیٹیویٹ سے فری ملے گا، ان پرندوں کا وزن 900 گرام ہوگا اور یہ مرغیاں سال میں280 سے300 انڈے دیں گی جب کہ چوزوں کی تیاری ہنگامی طور پرمحکمہ کے پولٹری فارم راولپنڈی، دینہ، اٹک، سرگودھا، ملتان، گجرات، ڈیرہ غازی خان میں شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک کی سیاسی، سلامتی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خصوصی عدالت نے غدار ی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز مشرف کا بیان ویڈیو لنک یا کمیشن کے ذریعے ریکارڈ کرانے پر معاونت طلب کرلی ۔خصوصی عدالت میں ... تفصیل

 کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع دینے کی آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست مسترد کردی تاہم دونوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔چیف جسٹس سندھ ... تفصیل